لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ- 3.5 magnitude earthquake shakes Ladakh

0
88

3.5 magnitude earthquake shakes Ladakh

سری نگر لداخ میں گذشتہ رات ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لیہہ کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر درج ہوئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق گذشتہ رات قریب نو بجکر 55 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز لیہہ کا کوئی علاقہ تھا۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشاہ تباہی مچائی ہے۔ پندرہ برس قبل آج ہی کے دن آنے والے ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here