اسرائیل میں کورونا کے 29نئے معاملے

0
108

تل ابیب، 24 مئی ؛ اسرائیل میں کورونا وائرس کے (کووڈ-19) وبا کے 29 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ دو روز سے کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔


وزارت صحت کی جانب سے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل 16 ہزار 700 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ایکٹیو معاملے 2443 ہیں ملک میں کورونا سے 14 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 279 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جمعرات کی رات سے یہاں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیل نے بدھ سے ساحلی علاقوں، میوزیم، اور عبادت گاہوں کو پھر سے کھول دیا گیا تھا۔ اسکول بھی کھول دیئے گئے ہیں۔
دریں اثنا غزہ پٹی میں سنیچر کو کورونا وائرس سے پہلی موت ہوئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکدری نے کہاکہ کووڈ-19 سے ایک 77 سالہ خواتین کی اسپتال میں موت ہوئی ہے جو کہ حال میں مصر سے واپس لوٹی تھی۔
اسپوتنک۔ ایم جے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here