سعودی عرب میں آج کورونا کے 223 نئے مریضوں کی تشخیص، چار کا انتقال

0
137

سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 223 نئے کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔

ریاض سے جاری سعودی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 807 ہوگئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 مریض انتقال کرگئے۔

وزارت صحت کے اعلامیئے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 359 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 203 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 340 ہوگئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here