امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2000 ہلاکتیں

0
104

واشنگٹن، 26 اپریل (؛ امریکہ میں کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباََ 2000 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس دوران 36،100 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں ۔


جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1995 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ جمعہ کو امریکہ میں 3،332 ہلاکتیں ہوئی تھیں جبکہ جمعرات کو 2139 ہلاکتیں ہوئی تھیں ۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی 53،300 ہلاکتیں ہوئی ہیں وہیں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 933000 ہو گئی ہے ۔ امریکہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہو نے والا ملک ہے جہاں اس وبا سے اب تک سب سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here