تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں سڑک حادثہ۔20باراتی زخمی

0
140

حیدرآباد:  تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 20باراتی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے جنگاریڈی گوڑم علاقہ میں آج اُس وقت پیش آیا جب باراتیوں کو لے جانے والی بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی الٹ گئی۔اس گاڑی میں 30باراتی تھے جو سوریہ پیٹ کے بولم پلی سے نلگنڈہ ضلع کے اوٹکور کو جارہے تھے۔یہ شادی آج 10.30بجے دن مقرر تھی۔زخمیوں نے بتایا کہ اس گاڑی کے ڈرائیور نے جنگاریڈی گوڑم کے قریب موڑ پراس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی الٹ گئی۔تمام زخمیوں کو علاج کے لئے سوریہ پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here