ملک میں کوروناوائرس سے114 ہلاکتیں،4421 متاثر

0
114

نئی دہلی،7 اپریل : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19)متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی یہ 4421 تک پہنچ گئی ہے اور وبا سے اب تک 114 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 354 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک4421 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں ۔کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 114ہوگئی ہے۔ ابھی تک کورونا سے متاثر 326 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

پیر کے مقابلہ منگل کو متاثرین اورمرنے والوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 748 متاثرین ہیں اور 45 افراد کی موت ہو چکی ہے، دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 621 افراد اس وبا سے متاثر ہوئےہیں اور پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 503 افراد متاثر ہیں اور سات افراد ہلاک چکے ہیں۔

تلنگانہ میں اب تک 321 افراد متاثر ہوئے ہیں اورسات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں 327 افراد متاثراوردو لوگوں کی موت ہوئی ہے.
راجستھان میں 288 لوگ متاثراور اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ راجستھان میں اب تک کسی کی موت نہیں ہوئی تھی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ 24 گھنٹوں کے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 301 افراد متاثر ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے. اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 266 اور کرناٹک میں 151 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب تین اور چارلوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیرمیں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 109 ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت هوئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں 165 اور گجرات میں 144 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب نو اور 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچویں موت گجرات میں ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں چھ، مغربی بنگال میں تین اور بہار، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here