ملک میں ایک دن میں 108ہلاکتیں اور 18ہزار سے زائد کورونا کیسز

0
208

نئی دہلی،6 مارچ : ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک اضافے سے اس کے مریضوں کی یومیہ تعداد میں تیزی آئی ہے۔

ملک میں ایک دن میں 108ہلاکتیں اور 18ہزار سے زائد کورونا کیسز

لگاتار تین دن سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی ہے لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے سے ایکٹیو کیسز میں 3985 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 704 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،234 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 54 ہزار 128 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here