کرونا سے پوری دنیا میں 1.97 لاکھ ہلاکتیں، 28.31 لاکھ متاثرین

0
93

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 25 اپریل :عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) پوری دنیا کو اپنے چنگل میں لیتا جارہا ہے اور اب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 97 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 28.31 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔


جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرینگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کرونا وائرس سے مجموعی طور سے 2831577 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197814 ہوگئی ہے۔ پوری دنیامیں اب تک سات لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اورمرکزی وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کی شام جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے بتیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 24942 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہں اور ابھی تک اس وائرس سے 779 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 5210 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوچکےہیں۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجیئنرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہیں اوروہاں سب سے زیادہ موتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کا سپرپاور امریکہ میں یہ وبا سب سے زیادہ تباہی پھیلارہا ہے۔ یہاں پر اب تک نو لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ انفیکشن کی وجہ سے مرنےوالوں کی تعداد اکیاون ہزار سے زیادہ ہوچکا ہے۔ اب تک کرونا سے 51949 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں اس وبا سے اب تک 80 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here