کورنٹین سینٹر بھیجے گئے ہریانہ اور راجستھان سے آنے والے مزدور

0
147

سنبھل ۱۲۳؍ میں ۱۹۹؍ کی رپورٹ آئی منفی،محکمہ صحت نے لی سکون کی سانس


سنبھل. راجستھان اور ہریانہ سے آئے مزدوروں کو آج طبی معائینہ کے بعد کورنٹین میں داخل کردیا گیا اس کیلئے خصوصی طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں کورنٹین بنائے گئے ہیں جہاں دیگر لوگ میں داخل ہیں محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ راجستھان ، ہریانہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے مزدوروں کو سرکاری اسپتال میں طبی معائینہ کرایا گیا بعد میں انھیں کورنٹین سینٹر میں بھیج دیا گیا ان کے نمونے لیکر لیبارٹری بھیجا گیا جہاں سے رپورٹ آنے تک انھیں سینٹر میں ہی رکھا جائے گا ، محکمہ صحت کے زمہ داران نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک کوئی رپقورٹ پازیٹو نہیں آئی ، ابھی آنے والی رپورٹ میں ۱۲۳ میں سے ۱۱۹ کے نتائج منفی ہیں جبکہ بقیہ چار کا انتطار ہے محکمہ صحت کیلئے دو دن سے اچھی خبر ہی مل رہی ، سو سے زیادہ لوگ گھر واپس بھی ہوچکے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے بھی سختی کئے جانے سے ہی اب حالت اچھے نظر آرہے ہیں اگرچہ بازار اور شہر کے اکثر علاقہ مکمل بند ہیں۔ راجستھان اور ہریانہ کے مزدوروں کو آج پہلے سرکاری اسپتال میں معائینہ کیلئے رکھا گیا تھا بعد میں انھیں ترتیب وار چندوسی، سنبھل اور سرسی کے کورنٹین سینٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here