کرونا کی دہشت کے باوجود محکمہ صحت کے اقدام قابل ستائش

0
87

سنبھل وکاس وکلانگ سیوا سمیتی کے اراکین نے کی اسمولی ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی Sambhal News

(سعد نعمانی)
سنبھل  لاک ڈاؤن کو اب جبکہ ۴۰؍ دن سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور عوامی پریشانیوں کے باوجود لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں انتطامیہ اور محکمہ صحت پوری طرح سرگرم ہے ان کے اس حوصلہ کی تعریف ہر طرف کی جارہی سماج کا ہر طبقہ ان کے رول کو اہمیت دے رہا ہے سماجی تنظیمیں اور سیاسی لیڈران بھی کرونا کی روک تھام میں شامل پولیس جوانوں اور داکتروں کا خیر مقدم کر رہے ہیں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے علاوہ انتظامیہ اور نگر پالیکا کے ملازمین بھی کوشش میں مصروف ہیں اور انسانی تحفظ کیلئے اپنے طریقہ سے ڈیوٹی کر رہے ہیں اسمولی میں وکاس وکلانگ سیوا سمیتی کے اراکین بھی محکمہ صحت کے ذمہ داران کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے سمیتی کے منڈل نگراں حافظ انظار کا کہنا تھا کہ جس طرح ملک میں کرونا کے خلاف محکمہ صحت جنگ کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اس کی تعریف ہر طرف ہونا چاہئے اسمولی کے محکمہ صحت کے ذمہ داران وک سمیتی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے صدر آس محمد نے کہا کہ اس مصیبت اور پریشانی کے دور ممیں محکمہ صحت اور انتظامیہ کے لوگ جس طرح سماج کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے دنیا بھر میں کرونا کی دہشت سے لوگ گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں اور پوری طرح قید ہیں مگر ڈاکٹروںنے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کو انجام دیا ہے جو قابل ستائش ہے وکلانگ سمیتی آپ کے جذبہ کو سلام کرتی ہے اور حوصلہ افزائی کیلئے یہ پھولوں کے ہار بھی پیش کرتی ہے ۔ اس موقع پر عارف سیفی، ارشاد ملک، اسرار ملک، عقیل بھائی، وغیرہ بھی موجود رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here