Friday, May 16, 2025
spot_img
HomeUttar Pradeshڈی ایم نے معائنہ کے دوران ایس ڈی ایم ٹانڈہ کی انتظامات...

ڈی ایم نے معائنہ کے دوران ایس ڈی ایم ٹانڈہ کی انتظامات کے بابت تعریف کی

ٹانڈه/امبيڈکرنگر(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راکیش کمار مشرا نے آج ٹانڈہ نگرپالیکا و تحصیل کیمپس میں واقع کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نگرپالیکا میں چلائے جارہے کمیونٹی کچن کا معائنے کے دوران کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ای او کو تنبیہہ کیا۔ جبکہ تحصیل کیمپس میں تحصیل انتظامیہ کے زیر انتظام چلائے جانے والے کمیونٹی کچن کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایس ڈی ایم ابھیشیک پاٹھک اور تحصیلدار سنتوش کمار اوجھا کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کئی ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی کیلئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے لوگوں کی مدد کیلئے حکومت کی ہدایت پر شہر میں ایک عمدہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کچن کا مقصد لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب اور کمزور طبقوں کو کھانا مہیا کرانا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular