واہ شرد بابو واہ چند گھنٹوں میں ہی بھتیجے کو بدعنوانی سے مبرا کر دیا

0
314

9415018288

ابھی تک سنتے تھے کہ زندگی میں جتنے بھی گناہ کئے ہوں جتنے بھی بدعنوانی کی ہو، کتنے ہی مقدمے ہوں آپ بی جے پی میں جائیے گنگا نہائیے، گناہ سے مبرا ہوجائیے بدعنوانی سے مبرا ہوجائیے، سبھی مقدمے ختم جو پولیس آپ کے پیچھے تھی اب وہ ہی آپ کی حفاظت میں لگ جائے گی۔
شاید اسی کو پرکھنے کیلئے شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار کچھ گھنٹوں کیلئے بی جے پی میں گئے اُن کے جانے پر حکومت میں جو پہلا کام ہوا وہ بی جے پی حکومت کے پچھلے پانچ سال میں جتنے بھی مقدمے اجیت پوار پر درج ہوئے تھے وہ یکایک کچھ گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئے جو اجیت پوار بدعنوان تھے وہ سچ کے پجا ری راجہ ہرش چندر ہوگئے۔ جب اجیت پوار پوری طرح سے پاک ہوگئے بری ہوگئے سارے مقدمے ہٹ گئے بالکل پیدا ہوئے بچے کی طرح پھر سے معصوم ہوگئے تو اپنے گھر واپس آگئے جو بی جے پی گذشتہ پانچ برس میں انہیں بدعنوانی کہہ رہی تھی اب ان پر انگلی بھی اُٹھا نہیں پارہی ہے، اجیت پوار بی جے پی میں چند گھنٹے ہی صحیح جتنی دیر رہے نائب وزیراعلیٰ رہے اور آج بھی نائب وزیراعلیٰ ہی ہیں۔
واہ شرد بابو واہ کچھ گھنٹے میں ہی اپنے بھتیجے کو بی جے پی میں بھیج کر نہ صرف بھتیجے پر سے سب مقدمے ہٹوا دیئے بلکہ اپنی پارٹی کو بھی پاک و صاف کرلیا۔ اسے کہتے ہیں دور اندیشی۔
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here