ننھے بچوں نے رکھا روزہ, کی وباسے نجات کی دعا

0
84
بارہ بنکی(نامہ نگار)مذہب اسلام ایک سچا اور بہترین مذہب ہونے کے ساتھ نہایت آسان بھی ہے جس پر بچے،جوان اوربوڑھے عمل پیرا ہوکر اس کی پاسداری آسانی سے کرلیتے ہیں بشرطیکہ نیت صاف ہونی چاہئے کیونکہ اعمال کادارومدار بندوں کی نیتیوں پر منحصر ہے۔
رمضان کے روزے ہوں یاقرآن مقدس کاحفظ ہو معصوم بچے بھی بآ سانی کرلیتے ہیں اور پھر اس ماہ مقدس میں بھلا کون عبادات کونہیں پسند کرتاہے جس میں ایک نیکی پر ستر گنا اضافی اجر ملتاہو اس لاک ڈائون میں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ساڑھے 14 گھنٹے سے زیادہ وقت کاروزہ رکھ پورا دن قرآن کی تلاوت کرکے وقت گزار رہے ہیں آج ہدایت اللہ گیارہ سال محمد ہاشم9سال،دانش حسن 7سال بن ظفرالحسن انصاری زیدپور نے روزہ رکھ کر کورونا جیسی مہلک وباسے نجات کی دعاء کی۔اس موقع پر تینوں بچوں کو اہل خانہ نے انعامات دیکر حوصلہ افزائی کی۔
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here