نعت پاک

0
1428

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

کلیم ؔطارق سیدنپوری

ہو عرب یا عجم ہر جگہ پر گونجتا ہے ترانہ نبیؐ کا
کل بھی تھا یہ زمانہ نبیؐ کا آج بھی ہے زمانہ نبیؐ کا

جوکی روٹی کے ہیں چند ٹکڑے اور ٹوٹی چٹائی پہ بیٹھے
ایسی مسند ہے میرے نبیؐ کی اور ہے ایسا کھانا نبیؐ کا

یاد ہے وہ مصلے پہ جا کر اور دعاؤں میں آنسو بہا کر
اپنی امت کو اپنے خدا سے اس طرح بخشوانا نبیؐ کا

ہے تصور میں روضے کی جالی اور زباںپر دردوں کی ڈالی
جھومتے ہیں زمین و زماں سب وجد میں ہے دوانہ نبیؐ کا

دیکھنا ہے تو پھولوں میں دیکھو ان کے حسن و ادا کی نزاکت
پوچھنا ہے تو کلیوں سے پوچھو کیسا تھا مسکرانا نبیؐ کا

کیوں نہ پھر میری سانوں سے آئے ارض طیبہ کی مٹی کی خوشبو
میری دھڑکن میں ہیں ان کی یادیں میرا دل ہے ٹھکانہ نبیؐ کا

چھوڑا تنہا نہ ہجرت کی شب بھی اپنے ہمراہ لیکر چلے وہ
اللہ اللہ صدیقؓ سے تھا کس قدر دوستانہ نبیؐ کا

ہے کلیم ؔآج تجھ سے دعا گو اپنے پیارے محمدؐ کے صدقے
لکھ دے لکھ دے مقدر میں میرے اے خدا آستانہ نبیؐ کا
٭٭٭
9919518402

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here