9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
نیلوفر پروین
رات کے پچھلے پہر
رات کے پچھلے پہر
اس کے نرم ہونٹوں کے لمس نے
میری پیشانی کو چھو کر کہا تھا
یوں اداس نہ ہو میری جان !
میں جانتی ہوں تیری
حساس طبیعت کو
اور ان ہر جایئوں کو
جن کے دلوں میں نہ جزبّوں کی سچائ ہے
اور نہ رشتوں کا اپناپن
وقت بدل گیا ہے
قدریں بدل گئ ہیں
سو چیں بدل گئ ہیں
پھر بھی تو اکیلی نہیں ہے
میں تجھ سے دور ۔۔۔۔بہت دور ہوں تو کیا ہوا
میں تجھے بھول جاوُں یہ ممکن نہیں ہے
تو میرے وجود کا حصّہ ہے بیٹی
میں تیری ماں ہوں
,1132 729494
ارریہ ، بہار ۔ 854311





