{ہریش کمار منیؔ بھدرواہی}ملوث قانون کے کُچھ اِدھیکاری ہیں
سیاست کے لوگ بھی کُچھ بلتکاری ہیں
بھروسہ اب تو کسی پر رہا ہی نہیں ہے
یہ داڑھی والے کیا یہ تلک دھاری ہیں
نہ جانے کس بھیس میں چُھپ کے بیٹھے قاتل
بظاہر آتے نظر وہ تو بھیکاری ہیں
عزّت لُوٹ کے اِس طرح، دُور لے جاکہ کہیں
نہ جانے معصوم کتنی ہی بچّیاں ماری ہیں
یہاں پر قانون کیسے منیؔ نافذ ہیں ؟
یہاں لُٹتی روز آصیفہ ؔ کیوں بچاری ہیں
نظم
RELATED ARTICLES





