ملک کـــو جن پـــر نـــاز ہے

0
142

ماں ہونے کے فرض کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کے ساتھ بھی پورا انصاف

لکھنؤ۔ 22 اپریل۔ کورونا جیسی موذی مرض سے لڑنے کیلئے آج حکومت کا ساتھ دینے کیلئے طبی ملازمین، صفائی ملازمین، پولیس کے جوان اور ہر وہ انسان یا ادارہ جو اس مرض سے لڑنے میں ہر ممکن کوشش کررہا ہے سبھی شکریہ کے مستحق ہیں۔ لیکن اسی میں کچھ ایسی ہستیاں بھی ہیں جو تمام خطروں کے باوجود اپنے فرض کی ادائیگی میں مردوں سے بھی ایک قدم آگے آکر اپنا فرض پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک شخصیت ہے حضرت گنج کوتوالی میں تعینات ویمن ایس آئی ندا عرشی، ندا عرشی اس وقت لکھنؤ میں پریورتن چوک پر جہاں مستعدی کے ساتھ لاک ڈائون کی تعمیل کرانے میں پورا دن دھوپ میں رہ کر اپنی محکمہ کی ذمہ داری نبھا رہی ہیں وہیں ماں ہونے کا فرض بھی پوری محبت کے ساتھ ادا کررہی ہیں۔ اس وقت کورونا کے خوف کے چلتے جہاں لوگ اپنے بچوں کو گھر کے باہر بھی نہیں نکلنے دے رہے ہیں وہیں ایس آئی ندا عرشی اپنی ڈھائی سال کی بیٹی ضیاء فاطمہ کو اس گرمی میں اپنے ساتھ پوری حفاظت کے ساتھ سنبھال رہی ہیں جس موسم میں عام طور پر لوگ اپنے بچوں کو گھروں میں اے سی اور کولر کے ذریعے گرمی سے بچائے رکھنے کیلئے جتن کررہے ہیں لیکن ایس آئی ندا عرشی جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھی اپنی ڈیوٹی اور اپنے فرائض ادائیگی پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ ملک کو ایسے ہی لوگوں پر ناز ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here