محکمہ صحت کی پریشانی میں اضافہ، پانچ کی رپورٹ آئی پازیٹو

0
119

سنبھل کی تحصیل گنور میں کئی علاقہ سینی ٹائز کے بعد ہوئے سیز


سنبھل. مزید پانچ رپورٹ پازیتو آنے کے بعد محکمہ صحت کی مشکلوں میں اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ دو دنوں میں کئی مزید کیس سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت میں کھلبلی سی مچ گئی ہے سنبھل کی تحصیل گنور میں یہ نئے کیس سامنے آئے ہیں جس نے انتظامیہ کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے اگرچہ کہ گنور میں لاک ڈاؤن کی کامیابی کیلئے سختی جاری ہے مگر یہ کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے محکمہ صحت مزید پریشان ہے اور ہر کوشش کے بعد ابھی تک اس پر مکمل کنٹرول نہیں کر پایا ہے ، پچھلے دنوں محسوس ہورہا تھا کہ اب سنبھل میں لاک ڈاؤن کی کوئی نرمی دکھائی دے لیکن اس ہفتہ ایک کے بعد ایک نئے کرونا متاثر سامنے آنے کے بعد وہ امید بھی جاتی دکھائی دے رہی ہے اور لوگ۱۷؍ مئی کا انتظار کر رہے ہیں مگر اب شاید ہی کوئی نرمی کی جائے ۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ۲۹متاثر پائے گئے ہیں جس میں سے ایک کی موت ہوچکی ہے اور طانچ اپنے گر واپس جاچکے ہیں گنور میں کئی علاقوں کو سینی تائز کرنے کے بعد سیل کیا گیا ہے راستے جام کردئیے گئے ہیں۔ ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو کورنٹین سینٹر بھیجا گیا ہے سنبھل کے علاوہ چندوسی ، سرسی اور اسمولی میں بھی لوگون کے طبی جانچ کی جارہی ہے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here