مبارک ہو مسلمانوں کہ پھر ماہِ صیام آیا

0
155

[email protected] 

9807694588موسی رضا۔

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


 

ہاجرہ نور زریاب

ہلالِ ماہِ رمضاں دیکھئے بالائے بام آیا
مبارک ہو مسلمانوں کہ پھر ماہِ صیام آیا
خدائے عزّ و جل کی رحمت وبرکت کے ساماں ہیں
قیام اللیل میں مصروف ہر جانب مسلماں ہیں
درود وذکر کا اک سلسلہ ہر سمت جاری ہے
جدھر دیکھو ادھر تحمید ہے تمجیدِ باری ہے
کہیں تحلیل ہے تسبیح ، سجدے، ہیں مناجاتیں
تلاوت اورتراویح ہیں دعاؤں کی۔ ہیں برساتیں
خدا کے حکم سے روزہ رکھیں گے حق کے پروانے
رہیں گے تشنہ لب گر سامنے ہوں لاکھ پیمانے
زمیں تا آسماں اب مغفرت کا دور دورہ ہے
فرشتوں نے خدا کے حکم سے جنّت کو کھولا ہے
ملائک مغفرت کے لے کے نزرانے اُتر آئے
مہ رمضان میں منظر حسیں ہر سو نظر آئے
خدائے عز وجل کی رحمتوں سے جھولیاں بھر لو
نجات و مغفرت سے زندگی کو زندگی کرلو
تجھے زریاب بخشا ہے خد آ نے یہ سخن اعلی
ہوئی ہے ماہ رمضان میں کہ تو ایسے سخن آرا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here