سنبھل بہجوئی کلکٹریٹ میں نوڈل افسر وریندر سنگھ نے ضلع افسران سے کی بات چیت
سنبھل(پی این این) بہجوئی کے کلکٹریٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اب تک کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا گیا ، میٹنگ میں کرونا کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے اقدام کی تعریف کی گئی ۔ میٹنگ کی صدارت ضلع کیلئے نامزد نوڈل افسر وریندر سنگھ نے کی انھوں نے اس موقع پر ضلع کے کسانوں کی مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ گیہوں کی فصل کے کٹان میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو ، اسی کے ساتھ کسانوں کو کھاد وغیرہ کیلئے کسی بھی طرح کی کمی محسوس نہیں ہونا چاہئے، نوڈل افسر نے کہا کہ راشن کی تقسیم میںشفافیت لانے کیلئے ڈیلروں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں اور جہاں بھی شکایت ملے اس کے خلاف کارروائی کریں، انھوں نے رمضان ماہ میں کھانے پینے کی اشیاء اور بجلی کی سپلائی کو درست رکھنے کی طرف بھی توجہ دلائی، نوڈل افسر نے استالوں میں بنائے گئے آئسو لیشن سینٹر کے بارے میں بھی جانکاری لی اور کہا کہ اسپتالوں میں پوری دیکھ ریکھ رہنا چاہئے کہیں بھی کسی طرح کی شکایت نہ ملے، انھوں نے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے کئے گئے اقدام کی بھی تعریف کی۔ڈی ایم کی جانب سے بتایا گیا کہ ۲۵؍ مارچ سے اب تک جو بھی کام کئے گئے ہیں یا لاک داؤن کو کامیاب بنانے کی کوششیں کی گئیں اس کے بارے میں غور و خوص کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں اعلیٰ افسران موجود رہے