Saturday, February 28, 2026
spot_img

غزل

mravadhnama@gmail.com 

avadhnama@gmail.com

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

ثمر جعفری

ہم کہاں علم کی ہر راہ گزر جانتے ہیں

ہاں فقط شیر کے کچھ زیر و زبر جانتے ہیں
ہم نے سیکھا ہی نہیں مانگتے کیسے ہیں حقوق
ہم تو بس فرض نبھانے کا ہنر جانتے ہیں
ہے بہت کم جنہیں آتا ہے شعور گریا
پھر بھی زیادہ ہیں جو ہنسنے کا ہنر جانتے ہیں
یوں تو ہر کوئی قلم ہاتھ میں لے لیتا ہے
ان میں کتنے ہیں جو لکھنے کا ہنر جانتے ہیں
پھر بھی ہم خود کو ہنرمند نہیں کہتے ہیں
ورنہ لکھنےکا تو کچھ ہم بھی ہنر جانتے ہیں
کوئی آسان سا رستہ کبھی دیکھا ہی نہیں
جو بھی مشکل ہو وہ ہر راہ گزر جانتے ہیں
شوق ہے جن کو کھڑے ہونے کا ظلمت کے خلاف
حق پرستی کا اصل وہ ہی ثمر جانتے ہیں

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular