غزل

0
271

یہ تخلیق اودھ نامہ کمپٹیشن میں شامل کی گئی ہے۔اپلوڈ ہونے کی تاریخ سے 20 دن کے اندر جس تخلیق کوسب سے زیادہ لائکس ملیں گے اسے بطور انعام 500 روپئے دئے جائیں گے۔ 100 لائکس سے کم موصول ہونے والی تخلیق کو مقابلہ سے باہر سمجھا جائے گا۔ دیگر تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں
موسی رضا (9807694588)

 

نفیس وارثی

محبت کے جو پیروکار ہوں گے
ہمارے جیسے بس دو چار ہوں گے
ہوا ، پانی، پرندے، پیڑ، پودے
کہانی کے نئے کردار ہوں گے
ہمیں آتی کہاں ہے چاپلوسی
بھلا ہم صاحب دستار ہوں گے!
مسلسل یاد انکی آرہی ہے
مسلسل ہم سے اب اشعار ہوں گے
اب ایٹم بم نہیں ، کیڑے مکوڑے
ہماری جنگ کے ہتھیار ہوں گے
نہیں ہے کوئی جس کے آگے پیچھے
بہت سے اس کے دعوے دار ہوں گے
نفیس اپنے مقدر میں لکھا تھا
کسی دن راندہ دربار ہوں گے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here