غزل

0
63

[email protected] 

9807694588موسی رضا۔

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

سید ضیا کاظم تقوی

ہے عاشقوں کے قبیلہ میں باعثِ عظمت
وفا و صبر و مروّت ، فراق کی لذت
شفِا ملے گی ہمیں تیرے قرب سے جاناں
کسی طبیب کو دیں کیوں علاج کی زحمت
تمھاری یاد سے خالی نہ ہوگا دل اپنا
خدا کرے کہ رہے عہد تا دم رخصت
صلہ وفاؤں کا تم سے بھی بے وفائی ملا
ہمیں تو زخم اٹھانےکی ہو گئی عادت
ہمارا عشق زمانے میں معتبرٹھہرا
فراق یار نے بخشی جو درد کی دولت
خدا کو ناز ہے ان بوریا نشینوں پر
کہ جن کے نقشِ کفِ پا ہیں عرش کی زینت
نہ ہوؤے خوف فشارِ لحدکا اے مولا
تمھارے آنے سے مٹ جا ئےقبر کی ظلمت
خزاں رسیدہ شجر، تس پہ لو کی سخت تپش
چمن میں خوف سے پھولوں کی زرد ہے رنگت
محاسبہ تو کرو اپنا تم ضیا صاحب
رہی نہ کس لئےباقی وہ رفعت و عظمت
6393263710گلی شاہ چھڑا لکھنؤ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here