9807694588موسی رضا۔
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔
منصور محور
بھولے سے کبھی دوستو یہ بھول نہ کرنا
غیرت کی عوض تخت بھی مقبول نہ کر نا
سر آنکھوں پہ رکھ لینا جو عزت کے ملے خار
منظور ضلالت کے کبھی پھول نہ کرنا
پڑھ لکھ کے عطاکرنا انہیں خوابو ں کی تعبیر
ماں باپ کے ارمانوں کو تم دھول نہ کرنا
جو فطرتِ قدت کا بنا دے تمہیں منکر
اس علم سے خود کو کبھی معقول نہ کرنا
شر وحیا کردار میں رکھنا سدا روشن
تم خود کو فُحَشْ میں کبھی مشغول نہ کرنا
لے جا ئے جہنم کی طرف تم کو جو یاروں
اس راہ سے دو لت کبھی محصول نہ کر نا
حق دار کا حق کر نا ادا نیک دلی سے
تم فرض سے خود کو کبھی مغفول نہ کر نا
خیرِخودی میں غیروں کے کاٹیں جو چبھوئے
وہ زیست میں شامل کوئی معمول نہ کر نا
محورؔ کو سکھایا ہے قلم نے یہی تو بس
حق بات جو نہ ہو اسے منقول نہ کرنا
9451281051