مولانا سعد کو بدنام کرنیوالے لاچار بھوکے مزدوروں کی مدد میں ناکام
سہارنپور (احمد رضا) تبلیغی جماعت کے اوپر فرضی، جھوٹے اور بیہودہ الزامات لگاکر جہاں چند ہندی پورٹل ، ہندی اخبارات اور الیکڑانک ٹی وی انکرس نے پوری مسلم قوم کو ذلیل وخوار کرنیکا کام کیا ہے اسکی جس قدر مذمت کیجائے وہ کم ہے رہی مولانا سعد تھانوی کی بات تو یہ امر قابل ذکر ہیکہ یہ گھرانہ دوسو سال سے انگریز سرکاروں کی چولیں ہلادینے والوں کو دولت مند گھرانہ ہے اس گھرانہ کے افراد نے جنگ آزادی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا اس ملک کی ترقی اور سالمیت میں جو تعاون مولانا سعد کے اکابرین کا رہا اسکو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے! کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی کا سیدھا کہناہیکہ کرونا کی آڑ لیکر جہاں سدھیر چودھری، ارنبگوسوامی، روبینہ لیاقت، رومانہ خان، انجنا اوم کشیپ اور رجت شرمانے اس وبائی صورت حال میں کرونا کوہی مسلم طبقہ کیخلاف اپنی نفرت اور حسد کاہتھیار بناڈالا لعنت ایسی زرد صحافت پر کہ جس کے ملعون انکرس نے دوسو سے زائد ممالک میں قابل قدر قابل احترام تبلیغی جماعت کے کارکنان اور انکے امیر خاص مولانا سعد کیخلاف انکی سادہ اور انکساری والی عالیشان زندگی پر بیہودگی اور بے شرمی سے لبالب فرضی اور جھوٹے الزامات ،لعن وطعن کی بوجھار لگائی ہے یہ بھی سچ ہیکہ یہ وبائی مرض ٹرمپ کیساتھ استقبال میں آنیوالے مہمانوں سے پھیلاہے تبلیغی جماعت کا دامن پاک صاف ہے یہ تو یہاں اتر پردیش اور دوسری ریاستوں سے صحت یاب ہوکر لوٹ رہے ہزاروں جماعتی حضرات نے ثابت کر دکھایاہے سیکڑوں جماعتی اپنا خون دان دیکر لوٹ رہے ہیں وہیں مزدوروں اور بھوکوں کو کھانہ تقسیم کر رہے ہیں جبکہ جماعت کو بدنام کرنیوالے سڑکوں پر چل رہے لاکھوں بھوکے پیٹ مزدوروں کی مدد کرنے میں بھی بری طرح سے ناکام مزدوروں کی امداد کا یہ اہم کام بھی کانگریس، سماجوادی پارٹی اور مہاراژٹرا سرکار ہی کر رہی ہے !
کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی کا مانناہیکہ عالم اسلام ہی نہی بلکہ دوسو سے زائد ممالک آج بھی تبلیغی جماعت کے احترام اور استقبال میں اپنی پلکہ بچھائیں راستہ دیکھ رہے ہیں وہیں ہمارے علماء کرام ، مسلم قائدین اور مدارس سے جڑے ذمہ داران پر الیکٹرانک ایکرس کا یہ شاطرانہ حملہ کسی بھی طرح سے قابل قبول نہی جابروں اور ظالموں اور زہر پھیلانے والے افراد کو سزائیں ملنی ہی چاہئیں اگر ہمارے جمہوری ملک میں اس مٹھی بھر مفاد پرست میڈیاکو ایسے ہی بیلغام رکھاگیاتو یہ جانور کی سوچ رکھنیوالا والا مٹھی بھر زرد میڈیا ملک کی سالمیت، آپسی بھائی چارہے اور اقتصادیات کو تباہ وبر باد کردیگا یہ میڈیا اور اسکے سرپرست فرعونی نسل والے افراد دنیاسے اسلام کے ماننے والوں، تبلیغی جماعت اور دین اسلام پر قائم رہنے والوں کا کچھ بھی نہی بگاڑ سکتے درجن بھر مسلح افراد ایک دو کو یا دس کو ہی مار سکتے ہیں پوری قوم کو مارنا اسکی کل طاقت کے باہر ہے انکی اوقات سے باہر ہے لاک ڈائون کی آڑ میں مسلم قوم کو کرونا کہکر بلانے والے آج نہی تو کل قدرت کی مار سے بچ نہی پائیں گے سب سے بڑا حاکم الحاکمین زمین و آسمانوں کا مالک اللہ ب العزت ہی توہے !
ماہ رمضان المبارک کے اہم ترینموقع پر پورے ملک خاص طور سے اپنی ریاست اترپردیش میں اپنی اپنی حیثیت کی مطابق مسلم افراد نے عوام کیلئے جس طرح سے لگاتار لنگر جاری رکھا ہواہے اسکی جس قدر ستائش کیجائے وہ کم ہی ہے مسلم طبقہ اول دن سے ہی داعی اسلام ہے انساینت کے سبھی تقاضوں کو پورا کرتاہے آج بھی اس نازک گھڑی میں پورا کا پورا مسلم طبقہ انسانی جذبہ کیساتھ خاموشی سے بے سہارا، لاچار اور بے حال افراد کی مدد کیلئے عمل پیرا ہے یہاں نہ کوئی ہندو ہے نہ ہی کوئی مسلم یہاں تو سیدھی اسلامی تعلیم کے عین مطابق کل انسا نیت کو بچانیکے لئے دعائوں کیساتھ ساتھ کھانہ بھی تقسیم کیا جارہاہے کیونکہ یہ قوم تو دنیا میں اللہ کی جانب سے بھائی چارے اور خدمت خلق کے لئے اشرف بناکر بھیجی گئی ہے کوئی کچھ بھی کہے یہ قوم تو آج بھی آپسی بھائی چارہ، قومی خدمت اور انسانوں کی امداد میں سرفہرست ہے! لگاتار ۲۲ مارچ سے جاری مکمل لاک ڈائون کے بیچ مزدور اور پچھڑے طبقہ کے لوگ اب دانہ دانہ کو محتاج بیٹھے ہیں سرکاری دعوے اور امداد ناکافی پڑچکی ہے اسلئے اب دیگر تنظیمیں اور عوام ہی انکی مدد کیلئے لگاتار آگے آرہے ہیں یہاں مذہب ،ذات پات اور اونچ نیچ کا ذرا بھی خیال نہی کرتے ہوئے ہمارے مسلم طبقہ کے افراد ، سوشل تنظیمیں اور مدارس کے ذمہ داران جس طریقہ سے روزانہ کھانہ اور آٹا دالیں تقسیم کر رہے ہیں وہ اپنے آپ میں انسانی محبت کی ایک نادر مثال ہے! ہمارے ممبر لوک سبھا حاجی ٖفضل الرحمان، آل انڈیا ملی کونسل کے نائب صدر حاجی صابر علیخان نے لاکھوں کی رقم جہاں خاموشی کیساتھ مجبور افراد میں تقسیم کی ہے وہیں کانگریس کے قائد مسعود اختر، عمران مسعود ، شہر ایم ایل اے سنجے گرگ،سماجوادی پارٹی کے مہانگر صدر بھائی اعظم شاہ، محمود علی ایم ایل سی، مطلوب بھائی، کانگریسی صدر چودھری مظفر علی، ڈاکٹر مونس، حاجی موسیٰ،قاری عقیل الرحمان، روش احمد، جمال احمد نجمی بھائی فضل الرحمان پارشد ، کے ذریعہ کھانہ کیساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیائیں بھی لگاتار تقسیم کی جارہی ہیں !کرونا وائرس جسکی وحشت انگیزی نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی چپیٹ میں لیا ہوا ہے بلا شبہ یہ عالمی وباء خدائی قہر کی صورت ہے ،حکومت ہند نے اس وباء سے بچاؤ کیلئے پورے ملک میں لوک ڈاؤن نافد کر رکھا ہے ، ایسے وقت جب انسانیت بلبلا رہی ہو اور تڑپ رہی ہو ایسے وقت میں مستحق و حاجتمند و ں کی مدد کرنا بہت بڑا انسانی فریضہ ہے اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے ،اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا بہت بڑا اجر و ثواب کا کام ہے !