سنبھل سماج وادی پارٹی صدر فیروز خاںنے ڈی ایم کو پیش کیا میمورنڈم
سنبھل(پی این این) ضلع سماج وادی پارٹی کی جانب سے آج ایک میمورنڈم ڈی ایم کے نام دیا گیا ہے جس میںلاک ڈاؤن کے دوران سہولیات کے فقدان کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے ضلع صدر فیروز خاں نے میمورنڈم میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو دیا جانے والا راشن کی تقسیم کالابازاری کا شکار ہوچکا ہے اور مستحقین اس سے محروم ہیں اس کے علاوہ انھوں نے رمضان ماہ میںبجلی کی سپلائی درست کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ انھوں نے پولیس کے ذریعہ سول ڈریس میں لوگوں کی پٹائی کرنے کی بھی طرف توجہ دلائی ہے ساتھ ہی ضلع کے مزدور جو دوسری ریاستوں اور شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو اپنے اپنے شہروں میں لاکر علاج و معالجہ کرانے کی بھی مانگ کی ہے ۔ فیروز خاں نے میڈیا کو بھی بتایا کہ حکومت کے بجٹ کے باوجود ابھی تک ہمارے ضلع مین وینٹی لیٹر کی کمی ہے ۔ جس کو فوراً پورا کیا جانا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ سنبھل مریضوں کو چندوسی یا گنور نہ بھیج کر سنبھل میں ہی علاج کیا جائے انھیں سنبھل کے اسپتالوں میں داخل کیا جائے ۔ اکثر کی شکایت ہے کہ ان کے طبی معائینہ میں منفی آنے کے باوجود انھیں ۱۴ دن کیلئے چندوسی میں داخل کیا گیا ہے جس سے ان کے اہل کانہ کو کافی پریشانی ہے اس لئے ضلع انتظامیہ اس طرف توجہ دے ۔ فیروز خاں نے میمورنڈم دینے کے بعد کہا کہ ہمیں امید ہے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں عوام نے جس طرح انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے انتطامیہ بھی عوامی ضرورتوں کا خیال رکھے۔