شیعہ وقف بورڈ چیئرمین بچیں گے نہیں: محسن رضا

0
207

وسیم رضوی کے خلاف سی بی آئی جانچ ٹھنڈے بستے میںشیعہ وقف بورڈ چیئرمین بچیں گے نہیں: محسن رضا
سیاسی پارٹی کو لے کر الگ الگ قیاس آئیاں
بیورو چیف

لکھنؤ۔ 14 مئی۔ اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی کے خلاف سینٹرل انوسٹی گیشن بیورو (سی بی آئی) جانچ ٹھنڈے بستے میں ڈال دی گئی ہے۔ حالت یہ ہے کہ وزیر مملکت برائے اوقاف محسن رضا اس معاملے پر بات کرنے سے کنارہ کشی کررہے ہیں۔ اُدھر وسیم رضوی نے آج انڈیا شیعہ عوامی لیگ نام کی پارٹی بھی بنالی اور وہ خود اس کے بانی صدر بھی بن گئے۔ حکومت تشکیل کے چند ماہ بعد ہی وسیم رضوی کے خلاف حکومت نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کردی تھی لیکن اس کے بعد وسیم رضوی نے چولا بدل دیا اور رام مندر کے حق میں بیان دیتے ہوئے رام مندر بنانے کے لئے شری شری روی شنکر سے لے کر اجودھیا کے سادھوئوں تک سے ملاقات کی اور اجودھیا میں جاکر رام للا کے درشن بھی کئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر بنانے کے لئے مسلمان تیار لیکن انتہاپسند ایسا نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
اِدھر اس بابت اودھ نامہ نے جب وزیر مملکت برائے وقف اور سائنس و ٹیکنالوجی محسن رضا سے معلومات چاہی تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میںزیادہ کچھ نہیںجانتے ہم نے اپنا کام پورا کردیا تھا اب ریاستی حکومت جانے اب اس مسئلے پر زیادہ بات بھی نہیںکرنا چاہتے لیکن وسیم رضوی جو چاہے کرلیں وہ جانچ سے بچ نہیںپائیں گے۔ وسیم رضوی نے وزیر مملکت برائے اوقاف کے خلاف ایک معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کرارکھی ہے۔ دونوں کے درمیان چھتیس کا رشتہ ہے۔ وسیم رضوی نے شری شری کے ذریعے بی جے پی اعلیٰ کمان تک اپنے کو محفوظ رکھنے کے انتظام کرلئے۔ یہاں آج سیاسی حلقوں میں یہ کہا جارہا ہے کہ وسیم رضوی کے ذریعے انڈین شیعہ عوامی لیگ نام کی سیاسی پارٹی بنواکر آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میںمسلمانوں کے ووٹوں کو بانٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وسیم رضوی، بی ایس پی حکومت میں تھے اور اکھلیش حکومت میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے اور اس وقت کے پارلیمانی امور، شہری ترقیات اور مسلم اوقاف کے وزیر محمد اعظم خاں کے خاص الخاص بن گئے تھے۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ بی جے پی میں کھلے طور پر تو شامل نہیں ہوئے لیکن رسمی طور پر وہ بی جے پی کے حق میں بول رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here