Friday, February 27, 2026
spot_img
HomeMuslim Worldشہزادی لال پری

شہزادی لال پری

mravadhnama@gmail.com 

avadhnama@gmail.com

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

مسرورتمنا

ایکدن شہزادی لال پری اڑتی اڑتی ایک گھر کے قریب پہونچی ۔۔۔ اندر سے ایک لڑکی کی رونے کی آواز ارہی تھی۔۔ تم کیوں رورہی ہو ۔۔ لڑکی نے کہا دیکھو نا میری ماں نہی بولتی۔۔۔ ماں کے پیشانی پر پری نے ہاتھ رکھا ماں ذندہ تھی مگر بھوک سے اسکی یہ حالت تھی ۔۔۔۔۔پری نے شربت کا گلاس دیا پیتے ہی اسکی ماں اچھی ہوگئ ۔۔۔۔ گھر میں کھانا نہی تھا بھوک اور غریبی تھی۔۔۔ شہزادی لال پری کے آنکھوں میں انسو اگ پاس ہی کے گھر سے کھانے کی خوشبو اورلوگوں کی آوزیں بہت امیر لوگ تھے مگر کیا یہ غریب ماں اور بیٹی ۔۔۔ انکو نظر نہی آتے انسان کیا اتنے پتھر ہیں ۔۔۔شہزادی لال پری نے ماں بیٹی کو آنکھیں بند کرنے کو کہا تھوڑی دیر میں وہ پرستان میں تھیں۔۔۔۔رانی پری نے سب کچھ دیکھا اور سنا مگر شہزادی یہ انسان ہیں ہمارے ساتھ نہی رہ سکتیں۔۔۔۔انہیں واپش انکی دنیا میں چھوڑدو مگر امی جان وہاں کے لوگ۔۔۔۔اور انکے دکھ درد غریبی۔۔۔۔بیٹا انکی دنیا میں یہ خوش رہینگی ۔۔۔۔چلو میں بھی ساتھ چلتی ہوں بہت خوبصورت مکان اور ڈھیر ساری دولت دے کر وہ جانے لگیں تو لڑکی نے شہزادی لال پری سے کہا مجھے جب تمہاری ضرورت پڑے تو کیا مجھے پھر رونا ہوگا ۔۔۔۔نہی بھولی لڑکی۔۔۔۔۔۔تم یہ چھڑی لو جب بھی گھماوگی جو چاہوگی مل جایگا شہزادی لال پری میں تمہیں چاہتی ہوں وہ مسکرائ میری دوست ہو تم ۔۔۔۔اور ایکدن شہزادی لال پری ایک نوجوان کے ساتھ ائ تم اس سے شادی کرگی لڑکی نے شرما کر ہاں کہا تو نوجوان نے مسکرا کر پوچھا اپکا نام وہ لڑکی مسکرائ میرا نام شہزادی ہے ماں نے رکھا تھا سہی رکھا تھا شہزادہ ہارون نے مسکرا کر کہا ماں نے شہزادی لال پری شکریہ ادا کیا آپ نہ ہوتی تو ہمارا برا حال ہوتا نہی ماں سب خدا کی مرضی سے ہوتا ہے اس نے مجھے آپکے پاس بھیجا اور ایک بات ہارون تم ہمیشہ انکا خیال رکھنا اور کبھی بے انسان مت بن جانا ورنہ میں تمہیں سزا دونگی اور مسکراتی ہوئ اڑکر چلی گئ۔۔۔۔۔۔لال پری سوچ رہی تھ ہر انسان برا نہی ہوتا کچھ اچھے ہوتے ہیں اور کچھ تو بہت اچھے ہوتے کیا میں کسی اچھے انسان سے شادی کر لوں اور شہزادہ ہارون کا چہرہ اسکی آنکھو میں گھوم گیا وہ شہزادے کے پاس ائ اور کہنے لگی تم مجھ سے شادی کروگے شہزادے نے مسکرا کر کہا آپ نے تو خود مجھے شہزادی کے حوالے کردیا اور وعدہ بھی لے لیا کے کبھی انکو دکھ نہ دوں لال پری مسکرائ اور اڑتے ہوسوچنے لگی یہ انسان بہت عقل مند ہے۔۔۔ ۔۔مگر میں بھی بےوقوف نہی۔
شہزادی شہزادہ ہارون کے ساتھ مسکرا تی باتوں میں مصروف تھی اور انکی ننھی سی پری بانو سونے کے پالنے میں جھول رہی تھی شہزادی باغ میں ٹہل رہی تھی اسے اپنی قسمت پر ناز تھا اور یہ سب کچھ اسے لال پری سے ملا تھا ورنہ غربت کی اندھیری گلیوں میں کسی غریب مجبور انسان کے ساتھ وہ گزر رہی ہوتی ۔۔۔۔ شہزادی ابھی کسی بات پر ہنس رہی تھی کے تبھی کنیز دوڑی چلی ائ بیگم صاحبہ ۔۔۔۔شہزادی پری بانو اپنے پالنے میں نہی شہزادی کے پیروں تلے زمین نکل گئ ۔۔۔ وہ دوڑتی ہوئ محل میں ائ پالنا خالی تھا۔۔۔۔۔ ادھر پری بانو کو لال پری پرستان لے گئ پری بانو کی خاطر ہو رہی تھی سونے کے چمچ سے دودھ پلایا جارہا تھا ۔۔۔۔۔پری بانو کھیل رہی تھی پریاں اسکی خدمت میں پھولوں کی بارش کر رہی تھیں ۔۔۔ شہزادی لال پری کو انسان سے پیار ہوگیا تھا۔۔۔۔۔وہ کسی نیک انسان سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر پرستان کی ملکہ نے صاف کہ دیا انسان کی نیا میں جاوگی تواڑنے کیلیے نہ پر رہینگے نہ ہی تماری پریوں کی طاقت جس کے بل پر تم اتراتی پھرتی ہو دوسری صورت کوئ ایسا انسان جو یہاں ہمیشہ کیل رہ جا مگر ابتک اسکی زندگی میں ایسا کوئ نوجوان نہی ایا جسے وہ پرستان میں رکھ سکے۔۔ پری بانو کو اکثر وہ رات کو لے جاتی تھی ۔۔۔مگر آج شام اسے اتناپیار ایا کہ وہ اسے پرستان کی سیر کرانے لے اڑی ۔۔۔۔اور جب اس نے دیکھا محل میں پری بانو کی کھوج ہورہی تو وہ چپکے سے پالنے میں ڈال کر چھپ گئ۔۔۔۔۔۔ بیگم صاحبہ۔۔ پری بانو ۔۔۔ شہزادی نے دیکھا پری بانو کا چہرہ چمک رہا ہے۔۔۔۔وہ سارے در بھول کر مسکرائ شہزادی لال پری میری دوست سامنے تو او کیوں چھپ رہی ہو مجھے کب تک ازماتی رہوگی۔۔۔ میں بری انسان کبھی نا بنونگی۔۔۔ لال پری مسکراتی ہوئ اسکے سامنے ائ پری بانو میری بیٹی ہے اور پرستان اسکا گھر دنیا میں رہتی ہے یہ الگ بات ہے۔۔۔۔۔ پری بانو کی دو جگہ پرورش ہورہی تھی۔۔۔۔ ایکدن لال پری رات میں جب پری بانو کو اٹھانے ائ تو ہارون کمرے میں نہی تھا پھر اس نے جو دیکھا اسکی آنکھیں شعلہ اگلنے لگیں شہزادہ ہارون کسی کنیز کے ساتھ عشق کررہا تھا لال پری نے اپنی چھڑی گھمائ اور ہارون زمین پر گر کر تڑپنے لگا لال پری اڑگئ۔۔۔۔بےوفاا نسان تیری یہی سزا ہے۔۔۔۔۔ شہزادی کو جب خبر ملی تو وہ بھی حیران ہوئ کنیزیں ایکدو سرے کا چہرہ دیکھ رہی تھیں آج اس راز پر سے پردہ اٹھ گیا کے شہزادہ ہارون عیاش تھا شہزادی نے حکیم کوبلا یا وہ علاج کرنے سے قاصر تھا۔۔۔۔۔۔شہزادی نے لال پری کو بلایا وہ جلتی آنکھوں سے ہارون کو دیکھ رہی تھی لال پری یہ میرے شوہر ہیں انہیں معاف کردو ۔۔۔۔معافی ہمارے پاس نہی ہے شہزادی تم میری دوست ہو اسلۓ اسے ٹھیک کرتی ہو مگر آج کے بعد یہ کسی کنیز کے پاس بھی جانے کے قابل نا رہے گا۔۔۔۔۔شہزادی نے بہت کہا مگر لال پری نے معاف نہی کیا اور لال پری نے کہا تم جب تک مجھے نہی پکاروگی میں سامنے نہی اونگی لال پری روز رات کو اتی اور پری بانو کو پرستان کی سیر کراتی اور چپکے چپکے شہزادی کو انسو بہاتے دیکھتی اسکو رحم اگیا اس نے ہارون کو ٹھیک کر دیا اور ہارون جب چل کر شہزادی کے پاس ایا معافی مانگی تو شہزادی پکار اٹھی لال پری اور لال پری مسکراتی ہوئ سامنے ائ اور اس سے لپٹ گئ۔۔۔ ایک بات ہے تم میں شوہر کو معاف کردیا تم بھی تو مجھے معاف کرو لال پری وہ مسکرائ ایک شرط ہے پری بانو میری بیٹی رہے گی وہ تو ہے ہی تمہاری بیٹی کیا مجھے نہی پتہ روز رات کو جب دنیا سوتی ہے تم پری بانو کو پرستان لیکر جاتی ہو کیا تم شادی نہی کروگی ۔۔۔ مجھے پرستان میں رہنا ہے میری دنیا ونہی ہے تلاش کر رہی ہو اپنے لئے وفادار شوہر جسے میرے ساتھ رہنا ہے تم جانتی ہو نا پرستان میں بے وفا کی سزا موت ہے میں اپنے شوہر کو معاف نہی کرونگی ۔۔ تم بہت اچھی ہو اسل تو میری دوست ہو ہمارا رشتہ کبھی نہ ٹوٹے گا پری بانو کو دیکھ کر وہ پیار کرنے لگی اور ہارون سے پوچھا میرے ساتھ پرستان چلوگے۔۔ نا با با نا ہارون کو سزا مل چکی تھی۔۔ لال پری نے شادی کر لی اسے ملانے کو وہ شہزادی کےپاس آئی ارے یہ تو انسان ہے ہاں یہ میرے ساتھ پرستان جارہا ہے پیدائشی اندھا تھا مگر میرے چھوتے ہی سب کچھ ٹھیک ہوگیا اسنے مجھ سے شادی کی خواہش کی جو میں نے پوری کردی نام کیا ہے آپکا بھائ جان شہزادی کے کہنے پر لال پری مسکرائ انعام رکھا ہے نام اور پرستان کی طرف اڑگئ ۔۔۔آ ج لال پری کی دو بیٹی اور ایک بیٹا تھے مگر وہ روز پری بانو کو پرستان کی سیر کرانا اور واپسی میں اپنے بچوں کو دنیا دکھا نا نہی بھولتی یہ کہانی پسند آئی ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular