رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے: حاجی اشفاق

0
118
ٹانڈه/امبيڈکرنگر(نامہ نگار) دنیا بھر میں ماہِ رمضان کا آغاز ہو چکا ہے، رمضان کا مقدس مہینہ سب کے لیے رحمتیں اور برکتیں لاتا ہے۔ ماہِ رمضان کی آمد
پر دارالعلوم منظرِحق کےمینیجر حاجی اشفاق احمد نے امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ رمضان المبارک ایثار، قربانی، تقویٰ، عبادت، توبہ اوراستغفار کا درس دیتا ہے، ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے۔ اس لئے مسلمان اس جذبہ سے اپنےقریبی رشتہ داروں اور ضرورتمندوں و مستحقین کی دل کھول کر مدد کریں، اسی کے ساتھ ہی دینی مدارس کی بھی خبرگیری اور دستگیری کریں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے دوران ملکی و حکومتی قوانین و ہدایات کی خلاف ورزی ہرگز ہرگز نہ ہونے دیں، کسی جگہ بھیڑ بھاڑ نہ کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص طور سے خیال رکھیں۔
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here