لکھنؤ :23 اپریل ،۔دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ کی اہمیت و فضیلت بے شمار ہیں چونکہ روزہ ، نماز اور دیگر عبادات کے درست انجام دینے کے لیے مسائل کا علم ہونا بہت ضروری ہے تاکہ عبادت خدا وند عالم بہتر طریقہ سے انجام دی جائیں ۔جیسا کہ قرآن و احادیث سے یہ بات واضح ہے اگر تمہیں کسی چیز کا علم نہیں ہے تو اہل علم سے پو چھو۔ لہٰذا مو منین کی سہولیات کے لیے روزہ دار جو کہ پورے دن عبادت میں ہو تا ہے تو اس دوران مختلف مسائل در پیش ہو تے ہیں ۔لہٰذا روزہ دار پر تکالیف شرعی عائد ہو تی جس کے تحت مسائل شرعیہ کی طرف رجوع کر تا ہے۔ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے جاری شیعہ ہیلپ لائن رمضان المبارک میں شروع کی جا رہی ہے۔یا د رہے کہ مومنین؍مو منات کی سہولت کے لئے شیعہ ہیلپ لائن مسلسل کئی سالوں سے دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے ۔لہذا مومنین روزہ ، نماز ، حج و خمس و زکوۃ وغیر ہ تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لئے صبح10سے12بجے تک شیعہ ہیلپ لائن پر مندرجہ ذیل نمبروں رابطہ قائم کر سکتے ہیں.موبائل نمبر9415580936 ،9839097407 اورنو ٹ : خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی ۔
لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں ۔ 6386897124۔ اس کے علا وہ ای میل آئی پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ Email: [email protected]
رمضان المبارک میں شیعہ ہیلپ لائن شروع
Also read