رمضان المبارک میں بجلی کی سپلائی کو درست کیا جائے۔ڈاکٹر برق

0
200

سنبھل محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی بات چیت


سنبھل(سعد نعمانی) رمضان المبارک میں بجلی کی ناقص سپلائی سے کافی پریشانی کا سامنا ہے رات و دن میں بجلی کا غائب ہونا اور گرمی کی شدت کا رفتہ رفتہ بڑھنا روزے داروں کے لئے مصیبت بن سکتا ہے اس سلسلہ میں آج سنبھل کے ایم پی داکٹر شفیق الرحمن برق نے محکمہ توانائی کے وزیر سے سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس طرف توجہ دلائی ہے ڈاکٹر برق نے کہا ہے کہ ملک میں لاک داؤن کے نفاذ کی وجہ سے ہر طرف روز مرہ کی سہولیات کا فقدان ہے عوامی سطح پر اس کو محسوس کیا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی اہم قدم نہیں اٹھایا گیا ،راشن کی تقسیم بھی پوری طرح شفاف نہیں ہوئی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ غریب راشن کے نہ ملنے کی شکایات کر رہے ہیں خود افسران قبول کرچکے ہیں کہ راشن ڈیلر اس سلسلہ میں ایمانداری سے کام نہیں لیتے ہیں داکٹر برق نے کہا کہ اب جبکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے تو بجلی کی سپلائی بھی ناقص ہوچکی ہے اور گرمی بھی اپنے رنگ دکھانے کی طرف گامزن ہے ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنا تفریق مذہب و ملت اپنے فرض کی ادائیگی کرے، ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا اور ہمارا ملک ہندوستان کرونا جیسی بیماری کی مار جھیل رہا ہے انسانی زندگی خطرے مین پڑ چکی ہیں اس کے تحفظ کیلئے ہر ایک کسی نہ کسی طرح اپنی ذمہ داری کو نبھا رہا ے اس لئے ہماری درخواست ہے رمضان المبارک کے مہینہ میں بجلی کی سپلائی کو درست کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور علاقائی بجلی گھر کو اس بارے میں ہدایت جاری کی جائے کہ رمضان میں بجلی کی سپلائی ناقص نہ ہو۔ڈاکٹر برق نے یاد دلایا کہ یہ وقت گیہوں کی فصل کی کتائی کا ہے ایسے میں کسانوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ساتھ ہی بجلی کے بل میں تکنکی خرابی پر توجہ دیتے ہوئے اس کے لئے بھی خصوصی ہدایات دی جائیں۔۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here