لکھنؤ۔دوسری عالمی اُردو کانفرنس (2018) کی تیاریوں کے سلسلے میں کانفرنس کی مجلس عاملہ کی پہلی میٹنگ اُردو میڈیا سینٹر میں پروفیسر شارب رُدولوی کی صدارت اور ڈاکٹر عمار رضوی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ 2017 ء میںیہ کانفرنس مالویہ ہال لکھنؤ میں منعقد ہوئی تھی امسال یہ کانفرنس مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ مجوزہ مولانا آزاد دیہی یونیورسٹی اور خوجہ معین الدین چشتی اردو، عربی، فارسی یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر یونیورسٹی میں مورخہ 17 فروری 2018 کو (دو روزہ) منعقد کی جارہی ہے جس کے مہمانِ خصوصی عزتمآب شری رام نائک گورنر اترپردیش شرکت فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ ملک و بیرون ملک سے نامور اُردو اسکالرس شرکت کریں گے۔ اس دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب اردو، عربی، فاسی یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی اور ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اُردو ویب سائٹ ’’ریختہ‘‘ کے بانی جناب سنجیو صراف کو نیشنل اردو ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ملک زادہ نظامت ایوارڈ مرحوم انور جلال پوری (پس از مرگ)، پروفیسر نیر مسعود تحقیق و تنقید ایوارڈ جناب شمس الرحمن فاروقی، کرشن بہاری نورؔ شاعری ایوارڈ بھارت بھوشن پنت صاحب، عابد سہیل فکشن ایوارڈ مشہور افسانہ نگار مسرور جہاں صاحبہ کو پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس کی جانب سے سوینیر نکالا جارہا ہے۔
کانفرنس کے دوسرے روز اُردو زبان و ادب سے متعلق پینل ڈسکشن ہوں گے جس میں سینئر تنقید نگار اور اسکالرس حصہ لیں گے۔ اس میں کتھا کتھن اور داستان گوئی کے پروگرام شامل ہیں۔ اسی میٹنگ میں پروفیسر شارب ردولوی، ڈاکٹر عمار رضوی، پروفیسر ماہ رُخ مرزا، انجم نقوی، وقار رضوی اور احمد عرفان علیگ نے شرکت کی۔
دوسری عالمی اُردو کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں میٹنگ
प्ले स्टोर से डाउनलोड करे
AVADHNAMA NEWS APPjoin us-9918956492—————– —
अवधनामा के साथ आप भी रहे अपडेट हमे लाइक करे फेसबुक पर और फॉलो करे ट्विटर पर साथ ही हमारे वीडियो के लिए यूट्यूब पर हमारा चैनल avadhnama सब्स्क्राइब करना न भूले अपना सुझाव हमे नीचे कमेंट बॉक्स में दे सकते है|
Also read