Friday, February 27, 2026
spot_img
HomeMuslim Worldتعزیتی اشعار برائے انور جلالپوری

تعزیتی اشعار برائے انور جلالپوری

منور سلطانپوری ،


چرخ ادب کا مہر درخشاں نہیں رہا
اک بہترین ناظم و دوراں نہیں رہا
اس کے کمال فن کے ہیں چرچے جگہ جگہ
یعنی فسانہ رہ گیا عنواں نہیں رہا
اس بلبل چمن کو چمن میں نہ ڈھونڈیئے
تاجِ سخن پہ جو تھا غزل خواں نہیں رہا
گیتا کا اور پارے کا منظوم ترجمہ
جس نے کیا تھا اب وہ سخنداں نہیں رہا
جس کے ہنر سے سب تھے زمانے میں آشنا
جس کا ہنر تھا سب یہ نمایاں نہیں رہا
شہر سخن نہ ایسے میں کیسے ادا س ہو
تھا اس کو جس پہ فخر وہ انساں نہیں رہا
دیکھو کسی کی کشتی دل ڈوب بھی گئی
اب بحرِ زندگی میں وہ طوفاں نہیں رہا
دورِ بہار زد میں خزاں کی تپ میں آگیا
وہ گل نہیں رہے وہ گلستاں نہیں رہا
جن کو جہاں میں فخرِ مسیحا کہا گیا
ان کے بھی پاس موت کا درماں نہیں رہا
انورؔ کا اے منورؔ ہے اب خلد میں مکاں
رہتا تھا جو یہاں پہ وہ آب یاں نہیں رہا
تعزیتی قطعہ
دنیا مٰں اب نہیں ہیں انورؔ جلال پوری
نزدیک دل رہے جو ان سے ہوئی ہے دوری
بے مثل تھا جو ناظم وہ اٹھ گیا جہاں سے
آنکھوں میں اشک آنا ایسے ہے ضروری

شاستری نگر سلطانپور
فون نمبر:8009202986

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular