9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

عبدالحفیظ خان جدران علیگ
آواز دے رہا ہے تم کو چمن تمہارا
اے بلبلوں وطن کو اب آکے دو سہارا
موسم خزاں کا دیکھو چھانے نہ پائے کوئی
اب خار اس چمن میں آنے نہ پائے کوئی
مہکے چمن ہمیشہ یہ عزم ہو ہمارا
آواز دے رہا ہے تم کو چمن تمہارا
اے بلبلوں وطن کو اب آکے دو سہارا
سب ایک ہو کے اپنے دشمن کو ہم بتائیں
منصوبے اس کے سارے نا کام ہم بنائیں
قائم رہے وطن میں گنگ و جمن کا دھارا
آواز دے رہا ہے تم کو چمن تمہارا
اے بلبلوں وطن کو اب آکے دو سہارا
ہو تم جہاں کہیں بھی اپنے وطن میں آو
سب ایکتا کی طاقت مل جل کے اب دکھاؤ
مشکل بھری گھڑی ہے آواز دو خدارا
آواز دے رہا ہے تم کو چمن تمہارا
اے بلبلوں وطن کو اب آکے دو سہارا
سید کے اس چمن کو برباد کر رہا ہے
اک ناگ ہے زہر جو رگ رگ میں بھر رہا ہے
کیسے ہو اس چمن میں پھولوں کا اب گزارا
آواز دے رہا ہے تم کو چمن تمہارا
اے بلبلوں وطن کو اب آکے دو سہارا
تعلیم سے وطن کو جنت نماں بنایا
ہے رنگ اس کا دیکھو عالم پہ آج چھایا
اس سز زمین کا ذرہ چمکا ہے بن کے تارا
آواز دے رہا ہے تم کو چمن تمہارا
اے بلبلوں وطن کو اب آکے دو سہارا
شعبہ اردو ایم۔اے سال آخر
9457335386
ضضضض





