ٹانڈہ میں پولیس کا فلیگ مارچ، لاک ڈاؤن میں مزیدسختی

0
97


ٹانڈه/امبيڈکرنگر(نامہ نگار) کرونا وائرس (کوویڈ19) کے پیشِ نظر پولیس نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لئے ٹانڈہ، اکبر پور، جلال پور سمیت پورےضلع میں اپس پی آلوک پریدرشی کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ اس دوران اپیل کی گئی کہ شہری بلاضروت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ شہری لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے غیر ضروری  باہر نہ نکلیں، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائےگی۔ اس موقع پر  ایس ڈی ایم ٹانڈہ ابھیشیک پاٹھک، تحصیلدارسنتوش کمار اوجھا،سی او امر بہادر،سبھی تھانوں کے انچارج سمیت دیگر تمام افسران موجود رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here