نظم

0
218

[email protected] 

موسی رضا۔۔  9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


ڈاکٹر کیفیؔ سنبھلی

جولان گاہ صبر
یہ ظلم و جورو ستم کا طوفاں
نہ رک سکے گا کسی بھی دیوار سے نہ پل سے
یہ کفر و ظلمت کی تیز آندھی
نہ تھم سکے گی
طناب خیمہ سے تا بہ محشر
کہ اس زمیںپر
یونہی ہمیشہ
غریب لوگوں کے گھر جلے ہیں غریب لوگوں کے گھر جلیں گے
عظیم لوگوں کے سر کٹے ہیں عظیم لوگوں کے سر کٹیں گے
اسیر ہوں گے چڑھیں گے سولی
مگر جو کل بھی
نہ اپنی خاطر میں لائی تھی ظالموں کو یکسر
نہ آج خوفِ ستم ہے اس کو
وہ کربلا تھی
وہ کربلا ہے۔
سنبھل،اترپردیش موبائل:9837759663

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here