ماہ رمضان کا دل سے استقبال کرتے ہوئے کلام اللہ کی تلاوت خد پر لازم کریں

0
95

اللہ کے فرائض سے کنارہ کشی ہماری تباہی کا اصل سبب! عقیل الرحمان

سہارنپور (احمد رضا) ماہ رمضان سر پر سایہ فگن ہے یہ مولائے کائنات کا بڑا ہی کرم وفضل ہے اسلئے لازم ہے کہ ہم اسبار ماہ رمضان کا دل سے احترام کرتے ہوئے نماز تراویح اور پاک قرآن کی تلاوت کا خاص اہتمام اپنے اپنے گھروں ہی میں رکھیں اسبار کوتاہی ناقابل معافی ہوگی اس وبائی ماحول میں نمازوں کیساتھ تلاوت اور روزہ کا اہتمام اس وبا ء سے نجات کا واحد سبب ثابت ہوگابزرگ عالم دین قاری عقیل الرحمان نے اپنے بیان میں یہ بھی واضع کیا کہ سوشل دوری بناتے ہوئے ہی گھروں میں اور مساجد میں کم سے کم افراد ہی نماز تراویح کا اہتما کریں! قرآ ن مجید کی قابل رشک اور قابل تعظیم تعلیم ہی ہماری دینی اور دنیاوی کامیابیوں کی اصل کنجی ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور سکھایا وہی کامیابی کو پہنچا قرآن صرف پڑھنے کا نہی بلکہ غور وفکر کے ساتھ عمل کرنیکا شاندار اور سب سے مستحکم ذریعہ نجات ہے اللہ نے ماہ رمضان میں پاک کلام پیارے رسولﷺ پر نازل فرماکر ہم پر جو کرم کیا وہ لائق تعظیم ہے! امام وخطیب قاری عقیل الرحمان نے ہمیں بتایا ہے کہ اللہ کے پاک کلام میں تمام آفتوں ، بلائوں اور لا علاج وبائی بیماریوں کا علاج موجود ہے اور پاک کلام اللہ بد نیتی، جھوٹ، زنا، حق تلفی،دنگا فساد، بدکلامی، اونچ نیچ اوردہشتگردی کا بھی سخت مخالف ہے قرآن پاک کی تعلیم کا مقصد اصلاح معاشرہ اور امن کے ساتھ زندگی گذارناہے قرآن مقدس میں انسانیت اور اخلاقیات کا بول بالا ہے ملک کے مدارس سے ابھی تک ہمارے گھروں سے لاکھوں طلباء تعلیم حاصل کرکے کل عالم میں قوم کے مرد اور خواتین کو بیدارکرنے کا کام انجام دے رہے ہیں جوایک عظیم الشان کارنامہ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here