Tuesday, February 24, 2026
spot_img
HomeMuslim Worldفٹنس غزل

فٹنس غزل

mravadhnama@gmail.com 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

(چلنا بہترین ورزش ہے)


سید اقبال رضوی شارب

 

اپنی صحت جو بنانا ہے تو چلتے رہیے
زیست اپنی جو بڑھانا ہے تو چلتے رہیے
بھار کچھ اور بھی بڑھ جائیگا بیٹھے بیٹھے
بوجھ دھرتی کا گھٹانا ہے تو چلتے رہیے
دل اگر چاہے کہ بریانی ہی بریانی ہو
اور کچھ میٹھا بھی کھانا ہے تو چلتے رہیے
آپکے گھر میں بھی گھس سکتے ہیں شہ رخ سلمان
گھر کو ان سے جو بچانا ہے تو چلتے رہیے
ڈیل کو دیکھ کوئی کہہ نہ سکے بیچارہ
اپنی عزّت جو بچانا ہے تو چلتے رہیے
دیکھو پھر سجدۂ معبود بھی مشکل ہوگا
سر عبادت میں جھکانا ہے تو چلتے رہیے
روح بھی شاد رہے جسم بھی ہو رو بہ صحت
“اسکے” گن گان جو گانا ہے تو چلتے رہیے
ہاتھ بھرپور پڑے سینے پہ شہ کے غم میں
انکا غم دل سے منانا ہے تو چلتے رہیے
اپنے بچّوں سے نہ کرواؤںگا خدمت شارب
بات یہ کر کے دکھانا ہے تو چلتے رہیے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular