Friday, February 27, 2026
spot_img
HomeMuslim Worldعشق/ تجارت

عشق/ تجارت

شاہد رضی فیضی

عشق/ تجارت
یہ مہر و وفااور عشق و جنوں
سب کل کی پرانی باتیں ہیں
اب عشق محض ہے کھیل یہاں
دل ایک کھلونے جیسا ہے
یاں عشق کے جھوٹے وعدوں پر
جسموں کی تجارت ہوتی ہے
یاں عقل خلافت کرتی ہے
رشتوں کی ذلالت ہوتی ہے
جھوٹی قسموں اور وعدوں سے
پُر لطف فریبی باتوں سے
اغراض کی گہری چادر میں
ہر شخص محبت کرتا ہے
ہر شخص تجارت کرتا ہے
حالاں کہ محبت کچھ بھی نہیں!
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں
رانجھا ہیر و لیلیٰ مجنوں
سارے فسانے جھوٹے ہیں
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں
یاں کون محبت کرتا ہے؟
یاں کون کسی کا ہوتا ہے؟
سب اپنے اپنے مطلب سے!
اک دوجے سے وابستہ ہیں
سب اصلی بات چھپاتے ہیں!
اور نقلی چہرہ دِکھاتے ہیں
یہ مہرو وفا اور عشق و جنوں!
سب کل کی پرانی باتیں ہیں
ہر شخص ہوس کی کھیتی میں

رسرچ اسکالر،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی،نئی دہلی

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular