حمدیہ دو بیتیاں

0
107

[email protected] 

9807694588موسی رضا۔

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 


شوکت محمود شوکت 

خالقِ کونین کی حمد و ثنا سے کام ہے
بندۂ خاکی کو بس عشقِ خدا سے کام ہے
نے دوا سے کام کوئی نے دعا سے کام ہے
جس میں ہو اُس کی رضا ، ہر اُس رضا سے کام ہے
٭٭٭
حیاتِ چار روزہ میں خوشی کے گیت گاتا ہوں
خدا کا ذکر کرتا ہوں ، سکونِ قلب پاتا ہوں
بہارِ گلشنِ ہستی ، خزاں سے بے خطر دیکھی
کہ مخلوقِ خدا سے پیار کرتا ہوں ، نبھاتا ہوں
٭٭٭
جب زباں نے کہا ، چار سُو ، تُو ہی تُو
دل سے آئی صدا ، چار سُو ، تُو ہی تُو
ہو وہ پورپ کہ پچھم کہ اتر دکن
اے خدا ، اے خدا ، چار سُو ، تُو ہی تُو
٭٭٭
تُو کہ ہر شے میں غائب ہے موجود بھی
تُو کہ شاہد بھی ہے ، تُو کہ مشہود بھی
سارے اصنام باطل ہیں ، بے اصل ہیں
تُو ہے معبود بھی ، تُو ہے مسجود بھی
٭٭٭٭٭

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here