بے خوف نظر آتے ہیں ہر موڑ پر قاتل

0
242

بے خوف نظر آتے ہیں ہر موڑ پر قاتل
منصف ہو پھر ان کو سزا کیوں نہیں دیتے
منصف ہی اگر کرتا ہوقاتل کی وکالت
پھر کیوں کہو منصف سے سزا کیوں نہیںدیتے

اعظم صدیقی جب یہ کہتے ہیں کہ
بے خوف نظر آتے ہیں ہر موڑ پر قاتل
منصف ہو پھر ان کو سزا کیوں نہیں دیتے
تو اس کے جواب میں فوراََ اختر اعظمی نے کہا کہ
منصف ہی اگر کرتا ہو قاتل کی وکالت
پھر کیوں کہو منصف سے سزا کیوں نہیں دیتے
جب ان اشعار کا مفہوم جاننا چاہا تو جواب ملا آخر کوئی اپنی فریاد لیکر جائے تو کہاں جائے کیوں کہ ہر طرف بس یہی شورہے کہ وہاں توڑ پھوڑ ہوئی وہاں آگ زنی ہوئی پھر پولیس نے کارروائی کی، اور اب دبش پر دبش ہو رہی ہے شک کی بنیاد پر گھروں سے لوگ اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ سرکاری املاک کے نقصان کی بھرپائی جو ان کی ملکیت کو نیلام کر کے ہونی ہے لیکن اس کا کہیںتذکرہ بھی نہیں کہ یہ سڑکوں پر چپلیں کیسی پڑی ہیں، ان ویڈیو کی حقیقت کیا ہے جس میں لوگ کھڑے ہیں اور پولیس لاٹھی چارج کر رہی ہے اور پھر بھیڑ لاٹھیاں کھا رہی ہے، بھاگ رہی ہے، گر رہی ہے ایسے میں اس کی چپل کہیں اور وہ کہیں، پھر پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ ہم نے کہیں گولی چلائی ہی نہیںاور دوسری طرف لوگوں کو گولی لگنے کی وجہ سے موت کی خبریں آرہی ہیں، جن لوگوں کو پولیس اٹھا رہی ہے جن کی املاک سیل کی جا رہی ہے ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کا تو اس احتجاج یا اس توڑ پھوڑ سے کوئی واسطہ ہی نہیں ایسے میں شاعر اپنی شاعری کر رہے ہیں اور منصف کو ہی کٹگھرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here