بزنس میںجھوٹ نہیں بولنا چاہئے مولانا کلب جواد

0
237
प्ले स्टोर से डाउनलोड करे
 AVADHNAMA NEWS APPjoin us-9918956492—————–
अवधनामा के साथ आप भी रहे अपडेट हमे लाइक करे फेसबुक पर और फॉलो करे ट्विटर पर साथ ही हमारे वीडियो के लिए यूट्यूब पर हमारा चैनल avadhnama सब्स्क्राइब करना न भूले अपना सुझाव हमे नीचे कमेंट बॉक्स में दे सकते है|

خدیجہ ٹریڈ فیئر ہماری یکجہتی کی علامت پروفیسر شارب ردولوی
تیسرے خدیجہ ٹریڈ فیئر میں کثیر تعداد میں امڑے لوگ

لکھنو۔دو ربیع الاول پر آج یہاں تاریخی امام باڑہ کے لان میں منعقد کئے گئے خدیجہ ٹریڈ فیئر میں ہزاروں لوگ امڑے جس کا افتتاح صبح گیارہ بجے آفتاب شریعت مولانا سید کلب جواد نے کیا۔اس فیئر میں 80اسٹال لگے تھے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نے کہاکہ کاربارمیں کبھی جھوٹ نہیں بولناچاہئے اورہمیشہ ایمانداری سے کاروبار کرنا چاہئے ۔نفع نقصا ن کی بھی پرواہ نہیں کرنی چاہئے اور آپ کے نسیب میںہے وہ آپ کو مل کر رہے گا۔انہوں نے کہاکہ کاروبار میں قسم بھی نہیں کھانی چاہئے ۔اس سے قبل مولانا نے نذر دے کر فیتہ کاٹا اس موقع پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اردو کے سابق صدر اور یش بھارتی ایوارڈی پروفیسر شارب ردولوی نے کہاکہ یہ عام ٹریڈ فیئر نہیں ہے ۔یہ ہماری قومی یکجہتی کی شناخت اور علامت ہے ۔یہ سال میں ہم کو ایک بار موقع دیتا ہے کہ ہماری قوم ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں کس طرح تعاون کرے ۔افتتاح کے موقع پر خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معروف مرزا کو مہمان خصوصی کادرجہ دیاگیا ۔ اورانہیں اعزاز بھی دیاگیا ۔اس موقع پر ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس حیدرعباس رضا سابق آئی اے ایس ایس اے ٹی رضوی، سی آرپی ایف کے ڈی آئی جی محسن حسنین ،عارف نقوی ،مہدی حسن ،اور دائود رضا وغیرہ بھی موجود تھے ۔اس ٹرید فیئر میں رات 11بجے تک اسٹالوں پر کافی بھیڑ رہی اور اس میں ہر طبقہ کے لوگ شامل رہے ۔اس کے اسٹالوں میں سیوا چکن اسٹور ،سیواڈیجیٹل ،ایچ ڈی ایف سی بینک ،انجمن وظفیہ سعادات ،فاسٹ اینڈ فوڈیز فوڈ ٹرکس ،سلور لائن ہاسپٹل ،نوشی جان ،شوگر کرسٹ بگ فوڈ ،فیشن پیراڈائز ،گرین وے سالوشن ،رضا کمپیوٹر ،آفتا ب فیشن ،جنت فیشن اسٹیج ،مریم میگزین سیوا سنستھان ،وغیرہ اداروں کے اسٹال لگے تھے ۔
ہنر مند کے نام سے بھی ایک اسٹال لگاتھا۔ وہاں کا کام دیکھ کر لگ رہاتھا اس میں سب کا مہنر مندوں نے ہی کیاہے ۔زاہد ذری آرٹ نے اس اسٹال کو لگوایا تھا اس میں زری کا خوبصورت کام نظرآرہاتھا ۔جس میں امام ضامن ،علم پٹکے ،پاندان کور ،لہنگا سوٹ ساڑی ،وغیرہ بھی تھے ۔اس اسٹال پر ہنر مند کاری گروں نے بتایا کہ وہ کسی بھی سوٹ ساڑی لہنگے کا رنگ بدل سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کے لئے چلڈرن پارک بھی بناتھا جس میں بچے ادھم چوکری کررہے تھے ۔کانپورکے ایک اسٹال یں لیدر جیکٹ پرس ،اور چپلیںوغیرہ بھی تھیں یہاں پر بڑی تعداد میں گراہک نظرآرہے تھے جس میں لڑکیاں بھی تھیں۔ایک جگہ پر ہاتھوں میں مہدی بھی لگائی جارہی تھی جہاں پر خواتین بھی کافی تعداد میں موجود تھیں ۔انجمن وظفیہ سادات میں بتایاگیا کہ اس انجمن نے اب تک کتنے ضرورت مندطلبہ وطالبات کو وظیفہ دیاہ ے جو کے آگے چل کر سائسنداں انجینئر اور ماہر تعلیم بنے ۔اس ٹریڈ فیئر کے منتظم ڈاکٹر کامل رضوی نے بتایاکہ اس سے یہ ٹریڈ فیئر تیسرا ہے ۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی زوجہ حضرت خدیجہ کے نام پراس کا نام رکھاگیا جوکہ ایک ایماندار اور کامیاب کاروباری تھیں ۔
باکس
اسٹال لگانے والوں میں پہلا انعام سیواڈیجیٹل کو ،دوسرا فاسٹ اینڈ فوڈ کو اورتیسرا انعام نیوسینٹ جان کالج کو دیاگیا ۔ تقسیم انعامات پرفیسر شارب ردولو ی نے کئے اس ٹریڈ فیئر کو آدھا درجن اداروں نے اسپانسر کیاتھا۔ سوسائٹی کے سکریٹری ریاض نقوی نے کہاکہ خدیجہ ٹریڈ فیئر کاانعقاد 2015سے لگاتار کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے انعقاد کا مقصد کارباری نہیں بلکہ ابھرتے ہوئے کاروباریوںکو عام لوگوں سے متارف کرانا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here