Saturday, April 20, 2024
spot_img
HomeSliderزہریلی شراب سانحہ کا مطلوب خصوصی ملزم گرفتار- Special accused wanted in...

زہریلی شراب سانحہ کا مطلوب خصوصی ملزم گرفتار- Special accused wanted in poisonous liquor tragedy arrested

Special accused wanted in poisonous liquor tragedy arrested

پرتاپ گڑ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سنگرام گڑھ پولیس نے علاقے کے منوہر پور رام پور ڈابی گاوں میں زہریلی شراب سے ہوئی چار اموات کے معاملے کے مطلوب خصوصی ملزم کو گرفتار کر غیر قانونی دس پیٹی دیشی شراب و کیمکل برآمد کیا ہے۔
ایس ایچ او آشتوش ترپاٹھی نے بتایا کہ گزشتہ 14 اور 15 /مارچ کو منوہر پور رام پور ڈابی گاوں میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت کے معاملے میں منّا لال یادو ساکن مریٹھی تھانہ نواب گنج وغیرہ کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا گیا تھا جس کو علاقے کے وجئے سنگھ انٹر کالج کے نزدیک منگل کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے غیر قانونی دس پیٹی دیشی شراب و او پی کیمکل برآمد کیا گیا ہے ۔
ملزم نے بازپرس کرنے پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غیر قانونی شراب گاوں کے ببلو یادو سے خرید کر فروخت کرتا ہے ۔ مذکورہ شراب اس نے بابولال پٹیل کو فروخت کی تھی جس کے پینے سے کچھ لوگوں کی موت ہوگئی ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular