Nazm

0
252

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 


دانش حماد جاذب

مرے محبوب میری جاں
مرے ھمدم عزیزم ہاں
یہ تم جو پوچھتے ہو ناں
محبت کس کو کہتےہیں؟

سنو تم کو بتاتا ہوں
حکایت کچھ سناتا ہوں
ذرا اچھی طرح سننا
محبت کس کو کہتے ہیں

کڑاکے کی جو سردی ہو
بدن جب تھرتھراتا ہو
تمہارے دانت بجتے ہوں
کہ جب کمبل میں لپٹے ہو
کہ اک آواز ایسے میں
صدائیں تم کو دیتی ہو
خدا کے گھر بلاتی ہو
اذاں سنتے ہو جیسے تم
تو بستر چھوڑ دیتے ہو
کہ ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے
وضو چاہت سے کرتے ہو
ادا یہ رب کو بھاتی ہے
عبادت جس کو کہتے ہو
محبت اس کو کہتے ہیں

ٹھٹھرتے تھرتھراتے پھر
خدا کے گھر پہنچتے ہو
رکوع سجدے میں اپنے تم
خدا کا ذکر کرتے ہو
گنہ کا تذکرہ کرکے
خطائیں بخشواتے ہو
کبھی جنت طلب کرتے
کبھی دنیا طلب کرتے
جہنم قبر سے بچنے
کو رب سے گڑگڑاتے ہو
تمہاری التجاؤں کو
تمہاری خواہشوں کو بھی
خدا فی الفور سنتا ہے
تمہاری انکساری سے
تمہاری عاجزی سے وہ
تمہاری سب خطاؤں کو
نظر انداز کرکے وہ
تمہیں وہ بخش دیتاہے
خدا کی یہ عنایت ہے
رعایت اور شفقت ہے
خدا کی اس عنایت کو
کہ رحمت جس کو کہتے ہو
محبت اس کو کہتے ہیں
تمہیں کچھ یاد بھی ہے کیا
کہ جب آقائے مدنی نے
کہا اپنے صحابہ سے
ہمیں اک جنگ کی خاطر
تعاون کی ضرورت ہے
عمر سوچے کہ موقع ہے
کہ سبقت آج لے جاؤں
وہ گھر جاکر بہت سا مال
خوش و خرم اٹھا لائے
کہا آقائے مدنی نے
کہ کچھ گھر میں بھی چھوڑا ہے
کہا ہاں یا رسول اللہ
میں آدھا مال لایا ہوں
اور آدھا چھوڑ آیا ہوں
کہ پھر دربار اقدس میں
نبی کے دوست بھی آئے
رسول اللہ نے فرمایا
بتا بو بکر تم نے بھی
کچھ اپنے گھر میں چھوڑا ہے
کہا ہاں یا رسول اللہ
فقط اللہ رسول اللہ
کا میں نے نام چھوڑا ہے
یہ تھا صدیق کا جزبہ
کہ اس جزبہ صداقت کو
ایماں کی حرارت کو
اطاعت جس کو کہتے ہو
محبت اس کو کہتے ہیں

مرے ھمدم مرے جاناں
یہ باتیں میں جو کہتا ہوں
گرہ سے باندھ کر رکھنا
عبادت اک محبت ہے
رسول اللہ کی چاہت بھی
اطاعت بھی محبت ہے
یہ قرآں کی تلاوت بھی
اور کعبے کی زیارت بھی
سبیل اللہ شجاعت بھی
طہارت بھی نفاست بھی
یہ ماں بابا سے الفت بھی
غریبوں کی حمایت بھی
فقیروں سے سخاوت بھی
مساکیں کی اعانت بھی
بنو آدم کی خدمت بھی
ترے اخلاق و عادت بھی
زبانوں کی حلاوت بھی
کہ مہماں کی ضیافت بھی
تجارت میں دیانت بھی
گناہوں پر ندامت بھی
نفاست اور ذکاوت بھی
سنو جاذب طہارت بھی
مکمل اک عبادت ہے
عبادت ہی محبت ہے
محبت ہی عبادت ہے
جینت گڑھ جھارکھنڈ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here