Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldپھلواری

پھلواری

[email protected] 

[email protected]

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں

 

ڈاکٹر منتظر قائمی

جب تیل سے چھن چھن کے نکلتی ہے پھلواری
عاشق کی طرح آنچ میں جلتی ہے پھلواری
دو ہاتھ ہی مل جل کے بناتے ہیں اسے چاند
نازک سی ہتھیلی میں جو ڈھلتی ہے پھلواری
گوری کبھی کالی ،کبھی پیلی تو کبھی سرخ
ہر آن نیا رنگ بدلتی ہے پھلواری
بوڑھا ہو کہ بچہ ہو ، جواں ہو کہ پری رُخ
ازدر کی طرح سب کو نگلتی ہے پھلواری
کچھ بیر نہیں مذہب و ملت کا یہ رکھتی
ہر اک سے بڑے چاؤ سے ملتی ہے پھلواری
لیٹی ہے کبھی پیٹھ کے بل اور کبھی کروٹ
بچے ک طرح خوب مچلتی ہے پھلواری
جس طرح کو ئی بھینس ہو تالاب کے اندر
سالن میں اسی شان سے ہلتی ہے پھلواری
لذت کا سماں باندھتی ہے دہن کے اندر
چٹخاروں کے ہمراہ جو گلتی ہے پھلواری
بارش میں لپیٹے ہوئے اک سبز دوشالہ
ہنس ہنس کے ہر اک شخص سے ملتی ہے پھلواری
ہرسمت ہی پھیلا ہوا چکنائی کا اک جال
رکھتے ہی یہاں پاؤں پھسلتی ہے پھلواری
بارش کے دنوں میں جو نہ ہو ابر کا امکان
اِس شام سے اُس شام کو ٹلتی ہے پھلواری
کیچڑ کی طرح تیل بھی پھیلا ہے توے پر
گر گر کے ہر اک گام سنبھلتی ہے پھلواری
روغن میں بہت کرتی ہے یہ شور شرابہ
سالن میں دبے پاؤں ٹہلتی ہے پھلواری
مرچوں کے بنا اس کا کہیں دل نہیں لگتا
چٹنی سے بہ آسانی بہلتی ہے پھلواری
مرچوں سے پھلوری کے ہیں دیرینہ روابط
دو ایک ہوں پھر آگ اُگلتی ہے پھلواری
اس پیٹ نے توڑے ہیں شہنشاہوں کے پندار
مغرور کو پل بھر میں مسلتی ہے پھلواری
جو بھی اسے کھائے وہ مقدر کا سکندر
ہر اک کو کہاں پھلوتی پھلتی ہے پھلواری
کیادال کبابوں میں ہے کاکوری گلاوٹ
مصری کی طرح منھ میں پگھلتی ہے پھلواری
صدقے میں پھلوری کے سدا رکھنا اُسے شاد
جس گھر میں بڑے ناز سے پلتی ہے پھلواری

صدرشعبہء اردو،فخرالدین علی احمدگورنمنٹ پی جی کالج محمودآباد، سیتا پور
موبائل نمبر : 8127934734

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular