مکتوبات جمالی

0
461

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں

 

 

Jpeg

امتاز سرمدی9891985658

یہ کتاب جمال الحق بندگی شیخ مصطفی عثمانی کے فارسی خطوط کا مجموعہ ہے، جس میں کل 22 خطوط شامل ہیں. ان خطوط کا اردو ترجمہ معروف شاعر، ناقد اور محقق پروفیسر طلحہ رضوی برق نے کیا ہے. ابتدائے کتاب میں حضرت بندگی کا اجمالی تعارف پیش کیا گیا ہے. اس کے بعد عرض مترجم کے تحت پروفیسر طلحہ رضوی،برق داناپوری نے مکتوبات کے ترجمے کے تعلق سے اپنے احساسات کا اظہار فرمایا ہے، ساتھ ہی انھوں نے ان خطوط کی اہمیت و افادیت پر بھی خاطر خواہ روشنی ڈالی ہے. پروفیسر موصوف نے مکتوبات کا آسان اور سلیس ترجمہ جس لگن سے کیا ہے، وہ ان کے حسن نیت، اخلاص اور مہارت کا مظہر ہے.
فاضل گرامی ابرار رضا مصباحی نے اپنے مقدمے میں صاحب مکتوبات کے احوال و آثار اور علمی کمالات کا جائزہ لیا ہے. انھوں نے ان مکتوبات کی اشاعت کے تعلق سے بھی اہم معلومات فراہم کی ہیں. یہ مقدمہ قارئین کو مکتوبات کے موضوعات سے بھی ر±وشناس کراتا ہے__بلا شبہ ان مکتوبات کو گنجینہ معنی کہا جا سکتا ہے، دیگر مشائخ کے مکتوبات کی طرح یہ مکتوبات بھی تصوف اور متعلقات تصوف کے اسرار و رموز کی پردہ کشائی کرتے ہیں اور اپنے قاری کو رشد و ہدایت کا سامان بھی فراہم کرتے ہیں.
کتاب کے آخر میں اصل فارسی متن بھی شامل ہے. کتاب کے کل 120 صفحات ہیں، قیمت 100 روپے اور سنہ اشاعت 2018 ہے. شاہ عبدالعلیم آسی فاو¿نڈیشن، دہلی کی اس فخریہ پیش کش کو حاصل کرنے کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
+919911239401

دہلی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here